آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی

آرمی چیف امریکی عسکری قیادت اور حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے،آئی ایس پی آر -فائل:فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
جنرل عاصم منیر کےاس دورے کے دوان افغانستان اور مشرق وسطی کی تازہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ دورے میں پاک امریکا اسٹریٹیجک تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کویت کا دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی تھی۔اس اہم دورے کے دوران آرمی چیف کے ہمراہ نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں