سیاسی بحران کا واحد حل غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات ہیں، پرویز خٹک

ہماری حکومت قبل از وقت ختم نہ کی جاتی تو خیبرپختونخوا پنجاب کے مقابلے میں ہوتا،پرویز خٹک-

9 مئی کے منصوبہ ساز ملک اور اداروں کو نقصان پہچانا چاہتے تھے، چوروں کو عوام پر اور نہیں مسلط کرسکتے، بانی پی ٹی آئی اپنے کیے کی سزا کاٹ رہا ہے
نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران کا واحد حل غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے سوا کچھ نہیں۔نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے جبہ خٹک میں کارکنان سے خطاب میں سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز ملک اور اداروں کو نقصان پہچانا چاہتے تھے، چوروں کو عوام پر اور نہیں مسلط کرسکتے، بانی پی ٹی آئی اپنے کیے گئے گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے، ہماری حکومت قبل از وقت ختم نہ کی جاتی تو خیبرپختونخوا پنجاب کے مقابلے میں ہوتا۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، زرداری اور مولانا چلے ہوئے کارتوس ہیں، عوام ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، اسلام کا نام استعمال کرکے اسلام آباد جانا چاہتے ہیں، نوشہرہ کے عوام کے مسائل حل کیے ہیں، عوام کو ہم پر اعتماد ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں