120 افغان باشندوں کی بارڈر کراس کرکے پاکستان آنے کی کوشش ناکام

بنوں واقعے میں ملوث افغان باشندوں کی موجودگی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاسپورٹ ضروری ہے،جان اچکزئی –

بلوچستان حکومت چمن کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے،نگران صوبائی وزیر اطلاعات
کوئٹہ: نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 120 افغان باشندوں کی بارڈر کراس کرکے پاکستان آنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔اپنے ایک بیان میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بنوں واقعے میں ملوث افغان باشندوں کی موجودگی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاسپورٹ ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت چمن کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے، جلد ہی ان کے جائز مطالبات کو حل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 29 ہزار 288 افغان باشندے واپس لوٹ چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں