الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج, سماعت شروع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلعی انتظامیہ کو ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جس پر سماعت شروع ہو گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی، کچھ دیر بعد سپریم کورٹ میں سماعت کا آغاز ہو گا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت شروع کر دی۔دوسری جانب جمعے کو جلدی بند کیے جانے والے سپریم کورٹ کے دفاتر کھول دیئے گئے ہیں اور سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 3 میں ججز کی تین کرسیاں لگائی گئی ہیں۔اس سے قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملاقات ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن اور اٹارنی جنرل بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس سے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر سے پیدا ہونے والی صورت حال پر گفتگو کی، چیف جسٹس کی معاملے پر سینئر ججز سے مشاورت جاری ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کروانے کا حکم دے رکھا ہے، اگر عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں تو الیکشن کمیشن کو آج یا کل تک الیکشن شیڈول جاری کرنا ہوگا، آئینی اور قانونی طور پر انتخابی شیڈول 54 دن کا ہوتا ہے، انتخابی شیڈول کے مطابق 17 دسمبر پہلا دن اور 8 فروری 54واں دن بنتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے بدھ کی رات ضلعی انتظامیہ کو ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کرنے سے روکا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی ملک بھر میں تربیت روک دی تھی، موجودہ صورت حالمیں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہوگیا توکاغذات نامزدگی کون دے گا اور کون وصول کرے گا؟۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں