عام انتخابات 2024ءکیس معاملہ، پی پی پی اور آئی پی پی کا فریق بننے کا فیصلہ

چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے فوری طور پر پٹیشن فائل کر کے فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے-

ہماری لیگل ٹیم فریق بننے کی پٹیشن دائر کرے گی،آئی پی پی ترجمان عون چودھری
لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں عام انتخابات کیس کے معاملہ پر پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے فوری طور پر پٹیشن فائل کر کے فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے بھی پٹیشن فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی ترجمان عون چودھری نے کیس میں فریق بننے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم فریق بننے کی پٹیشن دائر کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں