الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پوسٹنگ، ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی، نوٹیفکیشن جاری

کسی بھی ایمرجنسی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کیلئے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا
اسلام آباد:عام انتخابات 2024ء کا شیڈول جاری کرنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر مکمل پابندی عائد کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی و سرکاری اداروں میں ہر قسم کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر مکمل پابندی ہے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کیلئے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا جبکہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی وجوہات بھی بتانا ہوں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں