شفاف انتخابات؛ الیکشن کمیشن میں وزیراعظم سمیت وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار عزیز الدین کاکا خیل کو بھی نوٹس جاری کردیا-فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت 19 دسمبر کو ایک بجے کرے گا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صاف و شفاف انتخابات کے لیے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت نگراں وزیر فواد حسن فواد، مشیر احمد چیمہ کو نوٹس جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت 19 دسمبر کو ایک بجے کرے گا۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار عزیز الدین کاکا خیل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ واضح رہے کہ درخواست گزار نے ’’جانبدار‘‘ وزرا کو نگران کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں