فضل الرحمان سے افغان سفیر کی ملاقات، افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا

افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کی حکومت کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت دی-

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر سردار احمد جان شکیب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر گئے، سردار شکیب نے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا، افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کی حکومت کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں کی خطے سمیت پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں