امیر کویت کا انتقال، پاکستان میں کل یوم سوگ منانے کا اعلان

اسلام آباد: کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال پر کل پاکستان میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل 18 دسمبر کو پاکستان میں یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا اور ملک بھر میں سبز ہلالی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، کویت کے سرکاری میڈیا کے مطابق امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو نومبر میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ان کو لاحق عارضے کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔شیخ نواف الاحمد الصباح 2020ء میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے، امیر بننے سے پہلے شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں