انتقام کی سیاست ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی،سینیٹر عاجز دھامرا

مسلم لیگ(ن) کی عجیب منافقت ہے، ایک ہی وقت کراچی میں امن بحال کرنیکا دعویٰ ساتھ ہی متحدہ سے اتحاد کرتے ہیں،عاجزدھامرا-

ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے سندھ کے کسان پانی کے لئے ترستے ہیں، نواز شریف کا بس چلتا تھرکول منصوبہ ختم کر دیتا
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرانے مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی انتقام کی سیاست نہیں کی۔ انتقام کی سیاست ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی عجیب منافقت ہے۔ ایک ہی وقت کراچی میں امن بحال کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ساتھ ہی متحدہ سے اتحاد کرتے ہیں۔ عاجز دھامرا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) جب بھی اقتدار میں آتی ہے سندھ کے کسان پانی کے لئے ترستے ہیں۔ نواز شریف کا بس چلتا تو تھرکول منصوبہ ختم کر دیتا۔ انہوں نے اسٹیل ملز کو خریدنے کے لئے تباہ کیا۔ سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا کہ بشیر میمن جیسے کھوٹے سکے مسلم لیگ(ن) کو مبارک ہوں۔ قانون کو مطلوب اور ڈاکوﺅں کے سہولت کار تیغو تیغانی کی ن لیگ میں شمولیت بشیر میمن کی کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج اس کے لیڈروں کو انڈے، پتھر اور چپیڑیں نہ پڑتیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں