پاکستان پیپلز پارٹی آئینی قومی عوامی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں سرخرو ہوگی، نیر بخاری

پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر جماعت کیلئے لیول پلینگ فیلڈ چاہتی ہے،سید نیر حسین بخاری-

الیکشن کے ذمہ دار عدلیہ سے ہوں یا انتظامیہ سے الیکشن کمیشن آزادانہ انتخابات کرانے کا ذمہ دارہے،بخاری
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی قومی عوامی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں عوامی عدالت سے سرخرو ہوگی بلاول آئے گا روزگار لائے گا عوامی نعرہ ہے ساحل و وسائل پر حق حاکمیت حق ملکیت دینے والی جماعت پیپلز پارٹی پارلیمان میں اکثریتی جماعت ہوگی پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد عوام اور بے نظیر بھٹو کے نظریہ، منشور اورپروگرام کی پابند اور کاربند پارٹی ہےانتخابات سوالیہ نشان نہیں ہونے چاہیں معاشی استحکام سیاسی استحکام سے آئے گا.نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عوامی جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کا بیانیہ ووٹ کی طاقت سے عوام میں سے عوام کی حکومت ہے قائد عوام بے نظیر بھٹو کے افکار اور مشن کے مطابق مزدور محنت کش کسان کاشتکار دوست انتخابی منشور کا جلد اعلان کیا جائے گاپیپلز پارٹی ادوار میں روزگار کے ذریعے لاکھوں گھروں کے چولہے جلائے جاتے ہیں روزگار سے محروم کیے گئے ہزاروں بحال کردہ ملازمین بلاول بھٹو زرداری کے تیر بردار امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے والی مائیں بہنیں بلاول بھٹو زرداری کے نشان تیر پر مہر لگا ئیں گے ووٹرز عوامی جماعت عوامی قیادت اور عوامی خدمات اور عوامی فلاحی منصوبوں کے پروگرام رکھنے والی جماعت کو فتحیاب کرینگے پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر جماعت کیلئے لیول پلینگ فیلڈ چاہتی ہے الیکشن کرانے کے ذمہ دار عدلیہ سے ہوں یا انتظامیہ سے الیکشن کمیشن آزادانہ انتخابات کرانے کا ذمہ دار ادارہ ہے

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں