پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

درخواست گزاروں کی انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی استدعا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات نتائج کالعدم کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے تمام درخواستوں کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں پارٹی پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ کیسے انتخابات کرانا چاہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے مطابق جو پارٹی کے ممبر نہیں وہ پارٹی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتے، انتخابی نشان نہ دینے کے سنگین نتائج ہیں سیاسی جماعت کی رجسٹریشن پر سوال ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں