آج 2023ء کی طویل رات اور دن مختصر ترین ہوگا

یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں-فوٹو: فائل

کراچی: آج رواں سال یعنی 2023ء کی سب سے طویل ترین رات ہوگی جبکہ دن سب سے مختصر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے۔آج کراچی میں طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا جبکہ غروبِ آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا یعنی دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جبکہ رات 14 گھنٹے کی ہوگی۔یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ 21 جون کو رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات تھی۔واضح رہے کہ وہ موقع جب شمالی نصف کرے اور سال کی طویل ترین رات ہو تو اسے فلکیات کی زبان میں ’’انقلابِ سرما‘‘ (winter solstice) یا ’’انقلابِ شمالی‘‘ (Northern solstice) بھی کہا جاتا ہے۔اس حوالے سے ایک عام غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ انقلابِ سرما کے موقع پر زمین کا سورج سے فاصلہ سب سے زیادہ ہوتا ہے، ایسا نہیں ہوتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں