بلاول بھٹو اتوارکو این اے 194 اور 197 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

چیئرمین پی پی این اے 194 پر 2018ء میں بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے-

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اتوار کو این اے 194 اور 197 سے نامزدگی فارم جمع کرائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نامزدگی فارم جمع کرانے کے لئے اتوار کو لاڑکانہ پہنچیں گے، بلاول بھٹو قمبر کے حلقے این اے 197 اور لاڑکانہ شہر کے حلقے 194 سے نامزدگی فارم جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی پی این اے 194 پر 2018ء میں بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں