مریم نواز کے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع

-فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور کے قومی اسمبلی کے دو جبکہ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں سے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 159، پی پی 165 اور پی پی 160 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔مریم نواز شریف کے پولیٹکل سیکریٹری ذیشان ملک، خواجہ عمران نزیر اور سہیل شوکت بٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں