نواز شریف کی قیادت میں عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرینگے، شہباز شریف

ہر حلقہ اور اس کے عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں، شہباز شریف-

لاہور:سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
شہباز شریف سے سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، سردار اویس خان لغاری اور شاہین بٹ نے ملاقاتیں کی، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، رہنماؤں نے انتخابی تیاریوں اور اپنے حلقوں میں جاری سرگرمیوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی معرکے کے لئے بھرپور تیاری کی جائے، کارکن گھر گھر جا کر عوام کو متحرک کریں، نواز شریف کا پیغام ہر گھر میں پہنچائیں، ہم نواز شریف کی قیادت میں عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرینگے۔شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے، عوام 4 سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کر دیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہر حلقہ اور اس کے عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں