سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے، گاڑی کو حادثہ فیصل آباد کے قریب شیخوپورہ بائی پاس پر پیش آیا۔سابق وزیر داخلہ کے داماد شہریار کے مطابق حادثے میں فیملی کے سب افراد محفوظ ہیں، البتہ تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، سکواڈ اور عملے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں