عام انتخابات2024ء، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ روک لی

انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ جاری نہیں کی گئی،ذرائع الیکشن کمیشن-

لاہور: عام انتخابات 2024ء کے لیے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحی لسٹ روک لی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی تھی۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے، انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ جاری نہیں کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں