لاہور میں نواز، شہباز، مریم، بلاول سمیت 200 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

این اے 127 سے بلاول بھٹو، شائستہ پرویز ملک، لطیف کھوسہ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے-

لاہور سے قومی اسمبلی کی14 پر 200 سے زائد اور، صوبائی کی 30 نشستوں پر 400 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
لاہور: لاہور میں کون کس کے مدمقابل ہوگا؟ لاہور سے قومی اسمبلی کے چودہ حلقوں پر 200 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 400 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 117 سے پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی، ن لیگ کے ملک ریاض اور آئی پی پی کے علیم خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 118 سے ن لیگ کے حمزہ شہباز، پی ٹی آئی کے محمد خان مدنی اور غلام محی الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔این اے 119 سے مریم نواز، علیم خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 120 سے مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، عطاء تارڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے122 سے بانی پی ٹی آئی، لطیف کھوسہ، اظہر صدیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 123 سے شہبازشریف، پی ٹی آئی کے افضال پاہٹ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے 124 سے آئی پی پی کے عون چودھری، رانا ضمیر جھیڈو سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔این اے 125 سے ن لیگ کے افضل کھوکھر، سابق وفاقی وزیر عبدالغفور سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 126 سے جماعت اسلامی کے امیرالعظیم، سیف الملوک، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 127 سے بلاول بھٹو، شائستہ پرویز ملک، لطیف کھوسہ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود، حافظ نعمان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 129 سے حماد اظہر، مہر اشتیاق، بجاش نیازی سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے 130 سے نواز شریف، یاسمین راشد، اقبال خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں