پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری سوچ اور فکر سے نفاق و انتشاری قوتوں کا مقابلہ کرتی رہے گی، نیر حسین بخاری

پیپلز پارٹی قائد اعظم کےافکار کی روشنی میں ترقی پسند فلاحی جمہوری مملکت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، بخاری-فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی بلاتفریق بلا امتیاز مذہب رنگ تمام شہریوں کی نمائندہ جماعت ہے، نیر بخاری
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے قوم کو بابائے قوم قائد اعظم کے یوم ولادت پر مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قائد اعظم کےافکار کی روشنی میں ترقی پسند فلاحی جمہوری مملکت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی نفاق اور انتشار پھیلانے والے قائد اعظم کی فکر و فلسفے سے عاری اور نابلد ہیں، آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور جمہوریت میں ہی کامیابی اور کامرانی ممکن ہے پیپلز پارٹی جمہوری سوچ اور فکر سے نفاق و انتشاری قوتوں کا مقابلہ کرتی رہے گی انہوں نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی جمہوری جدوجہد سے پاکستان معرض وجود میں آیا قائد اعظم کےافکار کی روشنی میں ترقی پسند فلاحی جمہوری مملکت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گےغیر جمہوری سوچ کے خلاف قومی اتحاد اشد ضروری ہے پیپلز پارٹی خودساختہ سوچ اور زبردستی نظریہ مسلط کرنے والوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے دریں اثناء سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخاری۔نے عیسائی براری کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم کے جمہوری فلاحی ملک میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اقلیتی پاکستانیوں کو آئین میں برابر شہری کے حقوق دیئے پاکستان پیپلز پارٹی بلاتفریق بلا امتیاز مذہب رنگ نسل تمام شہریوں کی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقلیتی برادری کی پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں