1977ءمیں غیر ملکی سرمائے سے چلنے والی تحریک نے ملک کو اندھیرے کی طرف دھکیل دیا، سینیٹر وقار مہدی

1977ءکے انتخابات کے خلاف تحریک پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش تھی، محمد علی دورانی جیسے سیاسی بونے تاریخ کو مسخ نہیں کر سکتے-

اسلامی دنیا کے عظیم رہبرکے خلاف سازشوں کے جال بنے جانے لگے اور پی این اے کی تحریک شروع ہوئی،وقار مہدی
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 1977ءکے انتخابات کے خلاف تحریک پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش تھی۔ محمد علی دورانی جیسے سیاسی بونے تاریخ کو مسخ نہیں کر سکتے۔ ایک بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ 1977ءکے انتخابات سے قبل شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی کابینہ کے رکن رفیع رضا نے عالمی سازش کے متعلق آگاہ کیا تھا۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ 1977ءمیں چلائی جانے والی تحریک کے پیچھے ڈالر تھے۔ غیر ملکی سرمائے سے چلنے والی تحریک نے ملک کو اندھیرے کی طرف دھکیل دیا۔ پاکستان آج بھی 1977ءکی تحریک کے مضمرات کا شکار ہے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ 1972ءسے لے کر 1977ءتک پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا دور تھا۔ عوام میں سیاسی شعور پختہ ہو رہا تھا۔ اسلامی ممالک طاقتور ہو رہے تھے تواسلامی دنیا کے عظیم رہبرکے خلاف سازشوں کے جال بنے جانے لگے اور پی این اے کی تحریک شروع ہوئی۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کے لئے لاڈلے پیدا کئے جاتے رہے۔ پہلے نواز شریف لاڈلہ تھا پھر عمران خان کو لاڈلہ بنایا گیا۔ اب نواز شریف نے عمران خان سے لاڈلے پن کا تاج چھین لیا ہے مگر 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں دونوں لاڈلوں کو شکست ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں