بانی پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کیلئے نجی بینک کی کارروائی مکمل

نئے بینک اکاؤنٹس لاہور اور میانوالی میں الیکشن اخراجات کے لئے کھلوائے جا رہے ہیں

نجی بینک کا عملہ بانی پی ٹی آئی کی بائیو میٹرک تصدیق کے لئے اڈیالہ جیل پہنچا تھا
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے دو بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے معاملہ پر نجی بینک کا عملہ اڈیالہ جیل سے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد واپس چلا گیا۔نجی بینک کا عملہ بانی پی ٹی آئی کی بائیو میٹرک تصدیق کے لئے اڈیالہ جیل پہنچا تھا، نجی بینک کا اکاؤنٹ غیر فعال ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے دو بینک اکاؤنٹس کھلوانے کی درخواست کی تھی۔نئے بینک اکاؤنٹس لاہور اور میانوالی میں الیکشن اخراجات کے لئے کھلوائے جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں