پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 3 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے، الیکشن کمیشن اپیل پر سماعت 2 جنوری 2024ء کو ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں