بلاول بھٹو زرداری منگل کو لاہور پہنچیں گے، 3 روز قیام متوقع

پیپلزپارٹی کی عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بات کی جائے گی-

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری منگل کو لاہور پہنچیں گے۔
لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کا قیام تین دن متوقع ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اورعام انتخابات کےحوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کی عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بات کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں