بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ تھر بدلے گا پاکستان، آج تھر پاکستان کو روشن کر رہا ہے، کنڈی

نواز شریف 40سال سے زیادہ عرصہ حکومت میں رہا لیکن پنجاب میں ایک بھی این آئی سی وی ڈی جیسا ہسپتال نہیں بنایا .فیصل کریم کنڈی

مسلم لیگ(ن) ڈیرہ اسماعیل خان کے خان لقمان اور پی ٹی آئی کے ضلعی نائب ناظم اور سٹی ناظم، چوہدری شفیق پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل
اسلام آباد:سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف 40سال سے زیادہ عرصہ حکومت میں رہا لیکن پنجاب میں ایک بھی این آئی سی وی ڈی جیسا ہسپتال نہیں بنایا اور اب وہ چوتھی بار وزیراعظم بن کر کریں گے کیا؟ اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ تھر بدلے گا پاکستان، آج تھر پاکستان کو روشن کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر کراچی کے حالات خراب کر رہے تھے وہ نواز شریف کے اتحادی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کی طرح پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی این آئی سی وی ڈی جیسے ادارے قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی سیاست انتقام نہیں عوام کی خدمت ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے وسائل فراہم کریں گے، مزدوروں محنت کشوں کی معاشی بدحالی ختم کریں گے۔ دریں اثناءمسلم لیگ(ن) ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر نائب صدر خان لقمان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ضلعی نائب ناظم اور سٹی ناظم، چوہدری شفیق نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں