عوام نے ووٹ سے وعدہ خلافوں اور وعدہ نبھانے والوں کا فرق کرنا ہے: شہباز شریف

عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کر لی ہے، شہبازشریف-

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں عبدالرحمان کانجو، رانا منور غوث، امانت شادی خیل اورسینیٹر اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی، ملاقات میں مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں مشاورت ہوئی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کر لی ہے، حلقوں میں عوام کو مسلم لیگ (ن) کے معاشی ایجنڈے سے آگاہ کریں، 4 سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ صرف مسلم لیگ (ن) مسائل حل اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے، معاشی اور عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ منصوبہ بندی صرف ہمارے پاس ہے، عوام نے وعدہ خلافوں اور وعدہ نبھانے والوں میں ووٹ سے فرق دکھانا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں