پاکستانی عوام دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے: جان اچکزئی

بلوچستان کے عوام کو دشمن کے ہتھکنڈوں کا بخوبی علم ہے،نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی –

9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،نگران وزیراطلاعات بلوچستان
کوئٹہ: نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو دشمن کے ہتھکنڈوں کا بخوبی علم ہے، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، بلوچستان کے جوانوں کو قومی سطح پر کرکٹ مقابلوں میں نمائندگی کے مواقع فراہم کریں گے۔
نگران وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ افغان باشندوں کے بلوچستان میں 2 لاکھ سے زائد جعلی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں، 30 جنوری تک 10 لاکھ غیر قانونی مقیم افراد کو اپنے ملکوں میں بھیجنے کا ہدف ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں