پاک افغان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس، دو طرفہ تعلقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

پاک افغان وفود نے دو طرفہ تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، افغان وفد نے پاک افغان جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر قندھار اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی، گورنر قندھار اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس کے حکام کی وزیر خارجہ جلیل جیلانی سے ملاقات بھی ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاک افغان سرحد پر نقل و حمل کے لائحہ عمل کو مربوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک افغان دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان نے افغان سے بات چیت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا، گورنر قندھار ملا شیریں اخوند اور ایم آئی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان وفود نے دو طرفہ تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں