آصف زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے، پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں طے

آصف زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے، پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں طے

سابق صدر ملتان کی سیاست کے اہم نام سکندر حیات خان بوسن سے بھی ملاقات کریں گے
ملتان: سابق صدر آصف علی زرداری تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے، آصف علی زرداری دیگر 10 رہنماؤں کیساتھ لاہور سے سپیشل طیارے کے ذریعے ملتان پہنچے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ملتان میں جنوبی پنجاب کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جمعہ کو ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ کاٹیں گے، سابق صدر ڈیرہ غازی خان کا بھی دورہ کریں گے، ڈی جی خان میں قبائلی سرداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آصف علی زرداری کا دورہ علی پورمظفرگڑھ بھی متوقع ہے، دورے کے موقع پر وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی باقاعدہ طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، آصف زرداری حامد سعید کاظمی کی انتخابی مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔سابق صدر ملتان کی سیاست کے اہم نام سکندر حیات خان بوسن سے بھی ملاقات کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں