پشاور ہائیکورٹ میں دو مزید ججز پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل کی تقرری

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ جسٹس سید عتیق شاہ اور وقار احمد ٹربیونلز میں اپیلوں کو نمٹائیں گے-

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دو مزید ججز پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل کی تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں اب تین ٹربیونلز امیدواروں کی اپیلوں کو نمٹائیں گے، پشاور ہائی کورٹ میں پہلے ایک ٹربیونل قائم کیا گیا تھا، اب تین ہوں گے، دو مزید ٹربیونلز چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سفارش پر قائم کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ جسٹس سید عتیق شاہ اور وقار احمد ٹربیونلز میں اپیلوں کو نمٹائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں