انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

اسلام آباد:سینیٹ سیکرٹریٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ سیکرٹریٹ نے جاری کیا، قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر، وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملکی صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن شیڈول کو تبدیل کرے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں