بلاول ہاؤس میں ذوالفقار بھٹو کے 96 ویں یوم پیدائش کی تقریب

ملتان: بلاول ہاؤس میں ذوالفقار بھٹو کے 96 ویں یوم پیدائش کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے تقریب میں شرکت کی، انہوں نے ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
https://x.com/MediaCellPPP/status/1743278908789928288?s=20
ذوالفقار بھٹو کے یوم پیدائش کی تقریب میں سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں میر چنگیز خان جمالی، حنا ربانی کھر، خواجہ رضوان، نتاشہ دولتانہ، عبدالقادر شاہین، محمود حیات ٹوچی خان، خالد حنیف لودھی، ارتضیٰ محمود، راؤ ساجد و دیگر بھی شریک ہوئے، تقریب میں شریک جیالوں نے جئے بھٹو ، جئے بلاول، وزیراعظم بلاول کے پر شگاف نعرے لگائے۔


دوسری جانب زرداری ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے قائدِ عوام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
https://x.com/MediaCellPPP/status/1743279604234928188?s=20
تقریب میں فریال تالپور کے ساتھ نثار احمد کھوڑو، وقار مہدی، سعید غنی، صادق عمرانی اور شاہدہ رحمانی نے بھی کیک کاٹا، اس موقع پر سعدیہ جاوید، ندا کھوڑو، شاہینہ شیر علی، نعمان شیخ، جاوید ناگوری اور شفقت سومرو بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو کی گڑھی خدا بخش آمد ہوئی، آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو، مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کے مزاروں پر بھی پھول چڑھائے۔


آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے قائدِ عوام سمیت خاندان کے تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی، آصفہ بھٹو اور صنم بھٹو پارٹی کارکنان کی جانب سے منعقدہ قرآن خوانی میں بھی شریک ہوئیں۔اس موقع پر چیئرمین پی پی پی کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو، سہیل انور سیال، خورشید جونیجو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں