سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

غوری ٹاؤن میں مسلح افراد کی علامہ مسعود الرحمان کی گاڑی پر فائرنگ سے علامہ عثمانی جاں بحق ہوگئے،ترجمان سنی علما کونسل

اسلام آباد: سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان سنی علما کونسل نے تصدیق کی ہے کہ تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاؤن میں مسلح افراد نے علامہ مسعود الرحمان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں علامہ مسعودالرحمان عثمانی جاں بحق ہوگئے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالے مولانا مسعود الرحمن عثمانی کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں