توشہ خانہ سے تحائف وصول، احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد

اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیئے-

لاہور: عام انتخابات 2024ء کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احسن اقبال نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے، احسن اقبال نے توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت اثاثوں میں ظاہر کی۔احسن اقبال کے این اے 76 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے، ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کیے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹربیونل احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے، اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں