جے یو آئی کا پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان

پنجاب قومی اسمبلی کے 53 اور صوبائی اسمبلی کے 138 امیدواروں کا اعلان، 6 خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری-

لاہور: جمعیت علماء اسلام نے پنجاب سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
صوبائی ترجمان جے یو آئی حافظ غضنفر عزیز کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے 53 اور صوبائی اسمبلی کے 138 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، جنرل نشستوں پر 6 خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں، مخصوص نشستوں پر تین خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔پی پی 171 لاہور سے صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، این اے 128 لاہور سے حافظ غضنفر عزیز، این اے 92 سے مولانا صفی اللہ امیدوار نامزد ہو گئے۔این اے 56 اور پی پی 16 سے ضیاء الرحمان امازئی، این اے 82 سے راؤ عبدالقیوم امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔حافظ غضنفر عزیز کے مطابق این اے 130 سے سلیم اللہ قادری این اے 175 سے عبدالودو آزاد امیدوار ہوں گے، این اے 148 سے سجاد وینس، این اے 165، 167، 168 اور پی پی 254 سے محمد صفدر شہباز امیدوار ہوں گے۔
این اے 118 اور پی پی 148 سے محمد افضل خان، این اے 166 سے سیف الرحمان راشدی، این اے 183 تونسہ سے خواجہ مدثر محمود تونسوی اور پی پی 1 اٹک سے قاری ابراہیم جے یو آئی کے امیدوار نامزد ہو گئے۔صوبائی ترجمان جے یو آئی کے مطابق این اے 176 اور پی پی 273 سے مولانا یحییٰ عباسی، پی پی 288 سے مولانا مدثر عرفان ، پی پی 272 سے عبداللہ فہد لنگڑیال، پی پی 258 سے مولانا ضیاء الرحمان درخواستی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں