پیپلزپارٹی جمہوریت کے ذریعے سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے،یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کے جلسے 8 فروری سے پہلے انتخابی ریفرنڈم ثابت ہوں گے،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی-

آنیوالی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی، بلاول بھٹو آئندہ وزیراعظم ہوں گے،یوسف رضا گیلانی
ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کے ذریعے سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو اس وقت جمہوریت کی سوچ رکھنے والی ایک قومی لیڈرشپ کی ضرورت ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسوں میں عوام لاکھوں کی تعداد میں شریک ہو کر بلاول بھٹو پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے، پیپلز پارٹی کے جلسے 8 فروری سے پہلے انتخابی ریفرنڈم ثابت ہوں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی، بلاول بھٹو آئندہ وزیراعظم ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ ملک میں کوئی اہل قیادت نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں