چیئرمین و سینیٹ ارکان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

-فوٹو : فائل

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور سینیٹ ارکان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست وکیل اشتیاق احمد مرزا کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کے لیے قرار داد پاس کی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ میں قرارداد پاس کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، الیکشن وقت پر نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے۔وکیل اشتیاق احمد مرزا نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ارکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں