14 سینیٹرز کی موجودگی میں الیکشن ملتوی کرنیکی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں،گوہر علی

ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم ملک کے ساتھ ،عوام اور قانون کی بالا دستی کے ساتھ ہیں-

پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے اجراء کیلئے مشاورت کا عمل مکمل، پیر والے دن ٹکٹوں والا مسئلہ حل ہو جائے گا،بیرسٹر گوہر علی خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ میری میٹنگ ہوئی اور کاغذات لے کر جانے کی اجازت ملی ہے، پیر والے دن ہمارا ٹکٹوں والا مسئلہ حل ہو جائے گا، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ وقت پر الیکشن ہوں گے، چند سینیٹرز نے قرار داد پاس کی اس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے اجراء کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے، تحریک انصاف پرامید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، ٹکٹوں سے متعلق نام ابھی خفیہ ہیں ایک دو دن میں نام سامنے آجائیں گے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم ملک کے ساتھ ،عوام کے ساتھ اور قانون کی بالا دستی کے ساتھ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں