الیکشن کمشنر کی جے یو آئی ف کے کارکنوں کو سکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کو جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی مہم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کو ہر صورت میں سکیورٹی فراہم کی جائے۔جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا حافظ وقاص کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں