مریم نواز منگل کو اپنے حلقہ انتخاب پی پی 159 سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی

لیگی رہنماؤں نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کے پرتپاک استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی-

لاہور: سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز منگل کو اپنے صوبائی حلقہ انتخاب پی پی 159 سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔
مریم نواز منگل کو پی پی 159 کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی، 20 مقامات پر استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔امیدوار برائے قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال، بی بی وڈیری اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میاں عمران جاوید سمیت دیگر لیگی رہنما مریم نواز کا استقبال کریں گے۔حلقے کےلیگی رہنماؤں نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کے پرتپاک استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں