مقامی صنعتوں کے فروغ، خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے،آرمی چیف

آرمی چیف کو افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ادارے کے تعاون پر بریفنگ دی گئی-

مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ادارے کے تعاون پر بریفنگ دی گئی، پی او ایف سے ہونے والی دفاعی مصنوعات کی برآمدات سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف مصنوعات کے تجربے کی رینج کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے مختلف ہتھیاروں کے ٹیسٹ ٹرائلز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے پی او ایف کے افسروں اور اہلکاروں سے خطاب بھی کیا، آرمی چیف نے بنیادی دفاعی صنعت کے طور پر پی اوایف کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے، فیکٹریز آمد پر چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں