پیپلزپارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہئے،مراد علی شاہ

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز امیدواروں کو آزاد حیثیت میں نشانات الاٹ کئے گئے ہیں،مراد علی شاہ ن-

پنجاب میں ضرورت پڑی تو ہم عدالت میں تیر کے نشان کیلئے جائیں گے، پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنتے رہتے ہیں
سیہون شریف: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، قانون سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہئے۔رہنما پیپلزپارٹی و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے گاؤں بچل چنا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز امیدواروں کو آزاد حیثیت میں نشانات الاٹ کئے گئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ ہمارے امیدواروں کو تیر کا نشان دیا جائے، پنجاب میں ضرورت پڑی تو ہم عدالت میں تیر کے نشان کیلئے جائیں گے، پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنتے رہتے ہیں، ہمارے خلاف الیکشن میں اتحاد کوئی نئی بات نہیں ہے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بدھ کو بلاول بھٹو زرداری بدین میں جلسہ کریں گے، 2024ء کے الیکشن میں پورے ملک میں تمام ریکارڈ توڑیں گے، ہم پی ٹی آئی سمیت کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کر رہے، لندن پلان کا مجھے علم نہیں۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ ہمارا پلان عوامی پلان ہے، ہم اس ملک کے عوام کی بات کرتے ہیں، ہم عوامی پلان پر یقین رکھتے ہیں، کوئی لندن کا پلان بناتا ہے کوئی امریکا کا پلان بناتا ہے، لیکن ہم عوامی پلان بناتے ہیں، الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے قرارداد کو مسترد کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہر حال میں ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں