2024ءانتخابی مہم، آصفہ بھٹو بھی بلاول کیلئے ووٹ مانگنے سیاسی میدان میں آ گیئں

کراچی: آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں، تیر کو ووٹ دیں۔
پیپلزپارٹی کی کراچی میں انتخابی مہم کے دوران آصفہ بھٹو زرداری ابراہیم حیدری پہنچ گئیں، کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو صحت کارڈ ملے تو بلاول بھٹو کو کامیاب کرائیں، آپ نے 8 فروری کو ووٹ تیر کو دینا ہے، بلاول بھٹو نے عوام دوست منشور دیا ہے، آپ نے 8 فروری کو ووٹ تیر کو دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ 300 یونٹ بجلی مفت ملے اور تنخواہ دگنی ہوتو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ معیاری مفت علاج ملے تو ہمارا ساتھ دیں، اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوتو بلاول کی آواز بنیں، آپ سب بلاول کو کامیاب کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں