بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی کیمپ پر حملہ کو گھٹیا ترین حرکت ہے، نیر بخاری

لاہور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مجرمین کو قانون کے کٹہرے میں لائے-

،پیپلز پارٹی میدان میں رہ کر مقابلہ کرتی ہے خوفزدہ اور بھاگنے والوں کا سیاسی علاج کرتی ہے،سیکرٹری جنرل پی پی پی
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی کیمپ پر حملہ کو گھٹیا ترین حرکت قرار دیتے ہوئے مخالفین کو متنبہ کیا ہے کہ بھٹوز کے جیالوں کو اشتعال دلانے سے باز رہیں نیر بخاری نے کہا ہے کہ لاہور انتظامیہ۔ہوش کے ناخن لے حملہ۔آوروں کے خلاف پولیس ایف آئی آر درج کرکے مجرمین کو قانون کے کٹہرے میں لائے انہوں نے کہا ہے کہ بھٹوز کے جیالوں کی تاریخ آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی تاریخ ہے،پیپلز پارٹی میدان میں رہ کر مقابلہ کرتی ہے خوفزدہ اور بھاگنے والوں کا سیاسی علاج کرتی ہے . شکست خوردہ این اے 127 میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی یقینی جیت سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی دفتر پر حملہ ناقابل برداشت ہے آئندہ اس طرح کی گھٹا حرکت کی کوشش کی گئی تو یاد رہنے والا سبق سکھایا جائے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں