نوازشریف 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر بیٹھا ہے،ڈاکٹر یاسمین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر بیٹھا ہوا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف باہر نکلیں ان کو لوگ بتائیں گے، 8 فروری کو عوام گھروں سے باہر ضرور نکلیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں،یہ جنگ عوام کے مستقبل کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے بعد ووٹ کی حفاظت بھی کریں،ووٹ کی حفاظت نہ کی تو عوام کے ووٹ چور لوٹ لیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ورکرز اور سپورٹرز کو میری انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی،میرے آفس سے ملازموں کو گرفتار کیا جارہا ہے،میں آٹھ ماہ سے خاموش ہوں بات کرنے پر بھی پابندی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں