عام انتخابات ،مسلم لیگ ق نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے ٹکٹیں جاری کردیں

لاہور: مسلم لیگ ق نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ٹکٹیں جاری کر دیں ۔
مسلم لیگ ق کی جانب سے قومی اسمبلی کی اٹھارہ نشستوں پر ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں ، ق لیگ کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے لئے 36 ٹکٹیں جاری کی گئیں ۔ق لیگ نے صوبہ خیبرپختونخوا کے لئے 5 ، صوبہ بلوچستان کے لئے چار ٹکٹیں جاری کی ہیں جبکہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لئے 12 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے گئے ہیں ۔قومی اسمبلی میں سالک حسین، حسین الہیٰ، موسی الہیٰ، طارق بشیر چیمہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ، کراچی سے محمد طارق حسن، ارشد علی خان ،محمد جمیل، سید فیضان انیس کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کئے گئے۔ق لیگ نے کوئٹہ سے شکیل روشن، خیرپور سے نیاز حسین، سکھر سے عبدالقادر، جیکب اباد سے نواب علی کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ، ڈیرہ اسماعیل خان سے محمد احمد خان افضالی، چنیوٹ سے ارشد احمد قمر، پشاور سے ریاض احمد خان جبکہ بہاولپور سے ولی داد چیمہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں