صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، خدشات سے آگاہ کیا

کراچی: صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ سے تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے اپنے خدشات سے آگاہ کیا، صوبائی الیکشن کمشنر نے خدشات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی، شریف اللہ نے کہا کہ یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں۔صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ کل رات کراچی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ پر بروقت ایکشن لے کر ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں