پیپلز پارٹی فرقہ واریت کے خلاف ہے اسلئے حمایت قومی فریضہ ہے،صفدر شاہ گیلانی

جمیعت علماء پاکستان نورانی گروپ نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کردیا-

جے یو پی نورانی گروپ ملک بھر میں پیپلز پارٹی امیدواران کی حمایت کرتی ہے اور جے یو پی نورانی گروپ ملک بھر کے قومی و صوبائی حلقہ جات میں اپنے امیدواران دستبردار کراتی ہے،سیکرٹری جنرل جمیعت علماء پاکستان
اسلام آباد :آمدہ انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑی سیاسی کامیابی حاصل کرلی ہے جمیعت علماء پاکستان نورانی گروپ نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کردیا اتوار کے روز سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری سے جمیعت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی نے ملاقات میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جے یو پی نورانی گروپ ملک بھر میں پیپلز پارٹی امیدواران کی حمایت کرتی ہے اور جے یو پی نورانی گروپ ملک بھر کے قومی و صوبائی حلقہ جات میں اپنے امیدواران دستبردار کراتی ہے پیپلز پارٹی فرقہ واریت کے خلاف ہے اسلئے حمایت قومی فریضہ ہے صوبہ سندھ پنجاب بلوچستان خیبر پختونخواہ اور وفاق کے حلقہ جات سے جے یو پی کے امیدواران کاغزات نامزدگی واپس لینگے اس سلسلے کو مزید بڑھانے کیلئے جے یو آئی نے دو رکنی کمیٹی کا اعلان بھی کیا جو انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخآری سے رابطہ رکھے گی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے جے یو پی نورانی گروپ کے سیکرٹری جنرل اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حمایت پر ہم جے یو پی قیادت شکر گزار ہیں پیپلز پارٹی حقیقی مذہبی قائدین و اکابرین کا احترام و عزت دینے والی جماعت ہے پیپلز پارٹی عوام الناس کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان پیپلز ہی ملک کو معاشی گرداب سے نکال سکتی ہے پیپلز پارٹی کے ادوار میں ملک معاشی طور پر مظبوط ہوتا ہے خارجہ محاز پر ملک کا مثبت جمہوری چہرہ سامنے آتا ہے لاکھوں لوگوں کے چولہے جلتے ہیں نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری امید پاکستان اور باصلاحیت لیڈر ہیں. بانی پیپلز پارٹی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی وطن اور قوم کیلئے یادگار خدمات ہیں چیرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کے اندر جمہوریت کی آواز اور بیرون ملک پاکستان کی مثبت شناخت ہیں پیپلز پارٹی کے عوامی معاشی معائدہ میں ملکی مسائل کا حل موجود ہے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمات کارکردگی پر ہر بار عوامی عدالت سے سرخرو ہوتی ہے ۔پیپلز پارٹی اقتدار میں لائے جانے والی پشت پناہی کی بجائے عوامی پشتی بانی پر یقین رکھتی ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ جو لیکر آئیں انہیں ہی آنکھیں دکھانے والوں کا حشر عوام کے سامنے ہے جے یو پی وفد میں سعید احمد نقشبندی انوار زمان کاظمی صابزادہ نزیری طائر رشید تنولی اسرار چیمہ ایڈوکیٹ شامل تھے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری امیدوار پیپلز پارٹی حلقہ 47سید سبط الحیدر بخاری ترجمان راجہ نورالہی بھی موجود تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں