8 فروری کوعوام شیر پر مہر لگا کرپاکستان کی تاریخ بدل دیں گے، شہبازشریف

خدائے بزرگ و برتر کے بعد عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، شہباز شریف صدرمسلم لیگ ن

ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا، شہباز شریف
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام کا سمندر شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خدائے بزرگ و برتر کے بعد عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں،8 فروری کو محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کا ایک سمندر نکلے گا جو علیٰ الاعلان شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے ، جاری کردہ فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔
https://x.com/CMShehbaz/status/1748996163238555648?s=20

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں