ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان رستم پنجاب بن گئے

-فوٹو: ایکس

لاہور: ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان رستم پنجاب بن گئے جبکہ شیر پنجاب کا ٹائٹل شہزاد پچار نے اپنے نام کرلیا۔
پنجاب اسٹیڈیم میں رائزنگ پنجاب گیمزدنگل ہوا جس میں رستم پنجاب ٹائٹل کی فائٹ میں سانول جھکڑکا جوڑ ساہیوال کے اویس پہلوان سے پڑا، دونوں کے درمیان مقابلہ 34 منٹ تک جاری رہا جس میں سانول نے برتری ثابت کرکے دنگل جیت لیا۔اس سے قبل شیر پنجاب مقابلے میں شہزاد پچار پہلوان نے عدنان ٹائراں والا کو چت کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل مہمان خصوصی تھے۔ صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن ارشد ستار، صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم نے دنگل کی نگرانی کی۔چیئرمین دیسی کشتی کمیٹی ندیم پہلوان، قومی کوچ فرید علی پہلوان، حفیظ بھٹی اور دیگر دنگل دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ایونٹ میں ٹائٹل کشتی سمیت پینتیس چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں۔ دنگل میں چھبیس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ رستم پنجاب سانول جھکڑ کو تین لاکھ روپے انعام ملا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں